بھارت کے یکطرفہ غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہو سکتا،سینیٹر روبینہ قائم خانی

عالمی برادری ، اقوام متحدہ بھارت کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور قراردادوں پر عملدرآمد کروائے،پیغام

منگل 5 اگست 2025 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر روبینہ قائم خانی نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بھارت کے یکطرفہ غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہو سکتا ۔سینیٹر روبینہ قائم خانی نے کہاکہ بھارت کے اس اقدام سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ کشمیریوں کی جرآت واستقامت کو سلام ہے جو اپنی آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ہر فورم پر کشمیر کی بات کی ،5 اگست 2019کے غیر آئینی وغیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے ۔سینیٹر روبینہ قائم خانی نے کہاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔