
فیس لیس سسٹم سے لگژری گاڑیوں کی مبینہ انڈرانوائسنگ کلیئرنس، منی لانڈرنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی رپورٹ میں مبینہ طور پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑا تجارتی منی لانڈرنگ اسکینڈل بے نقاب کیا گیا ہے،رپورٹ
منگل 5 اگست 2025 22:15
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 سے مارچ 2025 کے دوران فیس لیس کسٹمز ایسسمنٹ(ایف سی ای)سسٹم کے آڈٹ میں 1335 درآمدی گاڑیوں کی بعد از کلیئرنس کا جائزہ لیا گیا، جن میں گاڑیوں کی ظاہر کردہ قیمت اور کسٹمز افسران کی جانب سے گاڑیوں کی متعین کردہ قیمت کا فرق 10لاکھ روپے سے زیادہ تھا۔
انڈرانوائسنگ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمدکنندگان نے مذکورہ گاڑیوں کی مجموعی درآمدی قیمت صرف 67کروڑ روپے ظاہر کی جبکہ گاڑیوں کی حقیقی مالیت 7ارب 25کروڑ روپے سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ہیرا پھیری کے باعث ایک ارب 29کروڑ روپے مالیت کے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگیاں کرکے 18ارب 78کروڑ روپے مالیت کی کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چوری کی گئی۔پی سی اے کی رپورٹ کے مطابق ایک بھی کیس میں درآمد کنندگان یہ ثبوت پیش نہ کرسکے کہ گاڑی کی ادائیگی بیرون ملک سے قانونی ذرائع سے بھیجی گئی ہے، جس سے اس بات کا شبہہ پیدا ہوا ہے کہ اصل قیمت کی بیرون ملک میں ادائیگیاں غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی چینلز کے ذریعے کی گئیں۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیر تبصرہ مدت کے دوران ملک میں درآمد کی جانے والی 99.8 فیصد لینڈ کروزر کی کلیئرنس میں انڈر انوائسنگ کے ذریعے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چوری کی گئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی منظم انڈر انوائسنگ نہ صرف بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا باعث بن رہی ہے بلکہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق کر رہی ہے۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)اور خاص طور پر ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے معیارات پر پورا اترنے کی کوشش کررہا ہے۔رپورٹ مزید کارروائی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو بھیج دی گئی ہے تاکہ اس مبینہ دھوکا دہی کے نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ تحقیقات اور قانونی کاروائی کی جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.