پانچ اگست 2019 کا دن وہ سیاہ ترین دن ہے،سردار یعقوب ناصر

جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر وادی میں لاک ڈائون کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا،رکن قومی اسمبلی

منگل 5 اگست 2025 22:25

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنماء ایم این اے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر وادی میں لاک ڈائون کا نفاذ کر کے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا، طویل ترین لاک ڈاون میں بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا اور غیر قانونی تسلط مسلط کیااس تمام تر صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت کے 5 اگست کے فیصلے سے خطے کے امن کا توازن تباہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر لورالائی کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کا حل ڈائیلاگ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بین الریاستی مسائل ہمیشہ مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوئے ہیں اور پائیدار امن اسی طریقے سے ہی قائم کیا جا سکتا ہے اقوام عالم اور خاص طور پر اس خطے کے امن و بقا کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا نا گزیر ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون کوچھ سال پورے ہو گئے ہیں اور ان چھ برسوں کی تاریخ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خون سے بھری پڑی ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں اور ظلم و بربریت کے تدارک کیلئے بھارت پر دبا وڈالے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اس مسئلے کو حل کرائے اگر بھارت نے پا کستان کے خلاف دوسری بار جنگ کی حماقت کی تو اسے اسی طرع مار پڑیگی جیسا کہ پہلے ہم نے اسکا جواب دیا تھا۔