
فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
بدھ 6 اگست 2025 01:00
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ چھ سال قبل بھارت نے5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اس کی خود مختاری پر کاری ضرب لگائی تھی ۔
بھارت نے یہ اقدامات مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے کنٹرول کو مزید مستحکم کرنے، اس کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانے اور کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین میں بے اختیار اور اقلیت میں تبدیل کرنا کیلئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ہمارا نیشنل کاز اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اسلئے پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا رہے گا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے جرائم کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ اس موقع پر نامور مقررین نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت انہیں واپس لے۔ انہوں نے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرکے مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے، زمین کی ملکیت سے متعلق نئے قوانین متعارف کرانے اور مقبوضہ وادی میں انتخابی حلقہ بندیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کی۔مزید قومی خبریں
-
میو ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی بحفاظت بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار
-
لاہور،ڈیفنس فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلے میں 2زیر حراست ملزمان ہلاک
-
ٹرمپ بیس نکاتی امن منصوبے کی آڑ میں غزہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتاہے‘ جاوید قصوری
-
بابا گورونانک کا 556واں جنم دن ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے تیاریاں عروج پر
-
راولپنڈی‘ 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
لاہور، ستمبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213 ملزمان گرفتار
-
شیخوپورہ ،سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلےمیں پانچ ڈاکو ہلاک
-
تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑے گی،رانا ثناء اللّٰہ
-
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع
-
نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی
-
حکومت سندھ کا دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.