مولانا سید سبطین شاہ نقوی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد

بدھ 6 اگست 2025 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سرگودھا کے ممتاز عالم دین مولانا سید سبطین شاہ نقوی کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

جن کے تقرری پر مولانا سید سبطین شاہ کو جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر مولانا عطا اللہ بندیالوی، اتحاد العلما بین المذاہب کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، انٹرنشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے نائب صدر قاری احمد علی ندیم،متحدہ علما کونسل کے صدر عبداللہ سعید ہاشمی،میاں حافظ عبدالغفارآزاد، امیر افضل اعوان،ڈویژنل خطیب وقار احمد عثمانی اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا سید سبطین شاہ نقوی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کو برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اپنی جماعت کو مزید فعال اور منظم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔