
ایف آئی اے نے بحریہ ٹائون کرپشن کیس میں ایک ارب 12کروڑ کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلئے ہیں، عطا اللہ تارڑ
بدھ 6 اگست 2025 21:55
(جاری ہے)
یہ ریکارڈ تمام ٹرانزیکشنز میں ہنڈی اور حوالہ کے غیر قانونی طریقوں کو ثابت کرتا ہے، اس ریکارڈ کو ہسپتال میں اس لیے رکھا گیا تھا کہ کسی کو شک نہ ہو اور بڑی چالاکی سے ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چھاپے کے دوران بحریہ ٹائون کے کرنل(ر)خلیل کو حراست میں لیا گیا، اس کے علاوہ عمران اور قیصر نامی افراد جو ہنڈی حوالہ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، کے بحریہ ٹائون کے چیف فنانشل آفیسر عامر رشید اور ڈائریکٹر فنانس شاہد قریشی سے روابط کے شواہد بھی حاصل ہو چکے ہیں، ان پر پہلے سے بھی کیسز ہیں، یہ بہت بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک تھا جس کے ذریعہ پاکستان سے باہر بڑی رقوم منتقل کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید رقوم کی منتقلی کا انکشاف بھی متوقع ہے، ابھی تحقیقات کی صرف شروعات ہیں، جس میں ملک ریاض اور بحریہ ٹائون کے خلاف یہ شواہد اور ثبوت سامنے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف آئی اے نے تمام شواہد اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر موجود سیٹ اپ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح ایک میگا کرپشن سکینڈل کے ذریعے ملک کو معاشی نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ یہ اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو بحریہ ٹائون کے اہلکاروں نے ریکارڈ جلانے کی کوشش کی، کچھ ریکارڈ جل گیا، مگر اکثریتی ریکارڈ ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم جب پہنچی تو اس وقت ریکارڈ کو باقاعدہ آگ لگائی جا رہی تھی۔ ایف آئی اے نے جلنے سے بچا ہوا ریکارڈ ریکور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر یہ ریکارڈ غیر قانونی نہیں تھا اور ہسپتال میں کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں ہو رہی تھی تو اسے جلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ عمل ملک ریاض، بحریہ ٹائون انتظامیہ اور ان کے پورے گروپ کے جرم کو ثابت کرتا ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں اربوں روپے کی میگا کرپشن ہوئی ہے۔ یہ تمام شواہد قوم کے سامنے موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹائون نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے جو جرم ہے اور اس میں کرپشن بھی ثابت ہے، وقت کے ساتھ ساتھ مزید تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈی حوالہ کا نیٹ ورک اور غیر قانونی کرپشن زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہ سکتی، عوام کا حق ہے کہ ان کے سامنے تمام حقائق رکھے جائیں اور اس پر بھرپور کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک آڈٹ کے بعد ان دستاویزات سے مزید شواہد سامنے آئیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ کبھی مظلومیت کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں لیکن درحقیقت انہوں نے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور اب انہیں ہر سطح پر جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مفرور ہیں ان کی لوکیشنز بھی ایف آئی اے پہنچ رہی ہے۔ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں کیونکہ جب جرم ثابت ہو چکا ہو تو بھاگنے سے فائدہ نہیں جس طرح انہوں نے دستاویزات جلانے کی کوشش کی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹائون گروپ کرپشن، غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث ہیں۔ ان شا اللہ انصاف ضرور ہوگا۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بحریہ ٹائون کے رہائشیوں کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، ان کے حقوق محفوظ ہیں، یہ کارروائی صرف ملک ریاض، بحریہ ٹائون کے آفیشلز اور خاندان کے ان افراد کے خلاف ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
-
وزیراعظم اورایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
-
پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر لیا
-
پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپورانداز میں جاری
-
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
-
رحیم یارخان ، گھریلوکام کاج نہ کرنے پروالدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 20 سالہ بیٹی نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، صدرمملکت نے منظوری دے دی
-
لاہور میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 افراد بے ہوش
-
سندر: شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی
-
ماہ ربیع الاوّل شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
بھارت نے بتائے بغیر دریائوں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کی ‘ رانا تنویر حسین
-
راولپنڈی کی کارروائی ، خاتون سے زیادتی ،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.