
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس محض نمائش نہیں بلکہ پاکستان کی میری ٹائم صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعلی سندھ
بدھ 6 اگست 2025 21:58

(جاری ہے)
اجلاس میں 3 سے 6 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے PIMEC 2025 کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی میری ٹائم اور ڈیفنس صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے، اختراعات کو فروغ دینے، شراکت داری قائم کرنے اور علاقائی روابط مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیراعلیٰ نے وزارت بحری امور کے ساتھ پاکستان نیوی کی قیادت کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ یہ عالمی معیار کے مطابق کامیاب بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے سندھ حکومت کے میری ٹائم شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف اقدامات کا اعلان کیا، جن میں شاہراہ بھٹو ایکسٹینشن منصوبہ بھی شامل ہے، جو کراچی پورٹ ٹرسٹ ٹرمینل کو جام صادق پل سے منسلک کرے گا۔ یہ منصوبہ کارگو کی نقل و حرکت بہتر بنانے اور تجارتی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 1,000 کلومیٹر طویل ساحلی علاقہ اور 2,90,000 مربع کلومیٹر کا سمندری دائرہ کار شپنگ، فشریز، شپ بلڈنگ، سمندری وسائل کی تلاش اور ساحلی سیاحت سمیت کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلیو اکانومی کوئی معاشی حکمت عملی نہیں بلکہ قومی ضرورت ہے۔ PIMEC 2025 ہمارے لیے ایک موقع ہے کہ ہم اس صلاحیت کو جدید ٹیکنالوجی، پالیسی ہم آہنگی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے بروئے کار لائیں۔سید مراد علی شاہ نے 2023 میں منعقدہ پہلی PIMEC کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال کی تقریب مزید وسیع پیمانے پر منعقد کی جائے گی، جس میں ملکی و غیر ملکی صنعتوں، تعلیمی اداروں اور حکومتی اداروں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کی میری ٹائم ڈپلومیسی، سرمایہ کاری کے ماحول اور ٹیکنالوجیکل خود انحصاری کو فروغ دینے کا سنگ میل قرار دیا۔وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں بشمول بلدیاتی حکومت ( کے ایم سی )، واٹر بورڈ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ ایونٹ کی مناسبت سے انفراسٹرکچر کی بہتری، سیکیورٹی انتظامات اور شہر کی خوبصورتی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر PIMEC 2025 کی کامیابی کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسے پاکستان کی مثبت شناخت اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔اسٹیئرنگ کمیٹی نے تقریب کے مربوط انعقاد کے لیے لاجسٹکس، سیکیورٹی، اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور نمائش کی منصوبہ بندی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اختتامی کلمات میں کہا کہ “PIMEC 2025 کی کامیابی وفاقی و صوبائی اداروں، کاروباری برادری اور سب سے بڑھ کر کراچی کے شہریوں کے باہمی تعاون پر منحصر ہے۔”مزید اہم خبریں
-
بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
-
سمندروں میں زندگی کے تحفظ کا یو این معاہدہ جنوری سے نافذالعمل ہو جائے گا
-
یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
-
متعدد فرانسیسی میئرز کا فلسطینی پرچم لہرانے کا ارادہ
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی لے آیا،عطا تارڑ
-
تاریخی سیلاب سے نارووال میں بہت نقصان ہوا،احسن اقبال
-
صدر آصف علی زرداری کا چین کا دورہ مکمل، وطن واپسی پر تعلقات مزید مضبوطی کی نوید
-
ْشہید اسسٹنٹ کمشنر افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا ،میر سرفراز بگٹی
-
زیارت سے اغواء اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات
-
’یہاں کچھ نہیں‘: روزگار کی کمی کے سبب نیپالی نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.