مقبوضہ جموںوکشمیر :انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دیں

جمعرات 7 اگست 2025 11:58

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں خطے کے تمام اضلاع میں حفاظتی انتظامات سخت کریں۔

(جاری ہے)

فورسز کو کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈی والے تمام علاقوں میں رات کا گشت بڑھانے اور پوری طرح چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کو شہری علاقوں میں موجودتمام اہم تنصیبات کی نگرانی سخت کرنے کو کہاگیا ہے۔یاد رہے کہ کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں ۔بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کیلئے مزید مشکلات لاتا ہے کیونکہ بھارتی فورسز نام نہاد سیکورٹی کے نام پر انکا جینا حرام کردیتی ہیں۔بھارت کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے قومی دن ان پر مسلط کرنے کی کوشش کر تا ہے۔