چین کا ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

جمعرات 7 اگست 2025 14:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) چین نے تنازعہ کشمیر پر اپنے مستقل اور واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلے کا سفارتی ذرائع سے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ ترجمان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں اگست2019سے جاری یکطرفہ کارروائیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فریقین کو یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔