سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

جمعرات 7 اگست 2025 16:23

سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) خاتون ہراسانی کیس میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مونس علوی نے عدالت کے حکم پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکانٹ میں جمع کرا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ مونس علوی نے یہ رقم 7 اگست کو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرائی۔

(جاری ہے)

یاد رہے صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے سی ای او کے ای مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم سندھ ہائیکورٹ نے محتسب کے حکم نامے کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے مونس علوی کو ہدایت دی تھی کہ وہ جرمانے کی رقم عدالت کے ناظر کے پاس جمع کرائیں۔عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے مونس علوی نے جرمانے کی رقم ادا کر دی ہے، جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر متوقع ہے۔یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر یہ کارروائی عمل میں لائی تھی، جس کے خلاف مونس علوی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔