ادھمپور، سڑک حادثے میں بھارتی پیرا ملٹری کے 3اہلکار ہلاک، 15زخمی

جمعرات 7 اگست 2025 17:56

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے 3اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرا ملٹری کی گاڑی کو حادثہ ضلع کے علاقے بسنت گڑھ میں کنڈوا کے قریب پیش آیا۔ گاڑی گہری کھائی میں جاگر نے کے سبب 3ہلکار ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں 15اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔