
مقبوضہ کشمیر، مودی حکومت نے 20سے زائد کتابوں پر پابندی عائد کر دی ، میر واعظ ، دیگر کا سخت ردعمل
جمعرات 7 اگست 2025 19:16
(جاری ہے)
مودی حکومت نے ان کتابوں کو’’ علیحدگی پسندی اور دہشتگردی‘‘ کو فروغ دینے کے لغو الزامات کے تحت ضبط کرنے کا حکم جاری کیا حالانکہ یہ کتابیں معروف مصنّفین، صحافیوں، محققین اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی تحریر کردہ ہیں اور تحقیقی و قانونی حقائق پر مبنی ہیں۔
ان کتابوں میں جبری گمشدگیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مسئلہ کشمیر کے تاریخی سیاق و سباق اور جمہوریت سے متعلق ابواب شامل ہیں۔ جنہیں اب قومی سلامتی کے نام پر جرم بنا دیا گیا ہے۔ دنیا جموںوکشمیر کوایک منتازعہ خطہ مانتی ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قراردادں پاس کر رکھی ہیں اور کشمیری ان قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کئی کشمیری ، بھارتی اور غیر ملکی مصنفین نے ان کتب میں تاریخی حقائق اور کشمیریوں کا دکھ درد بیان کیا ہے لیکن بھارت حقائق تسلیم کرنے کے بجائے مسلسل بٹ دھرمی کا راستہ اپنائے ہوئے ہے ، وہ حقیقت پسندی سے کام لینے کے بجائے علمی ، تحقیقی اور تاریخی مواد پر ایسے پابندی لگارہا ہے جیسے کشمیر میں جاری تنائو ، تشدد اور افراتفری میں صرف اسی مواد کا ہاتھ ہے۔دریںاثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پابندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نامور مصنفین اسکالروں اور مورخین کی کتابوں پر پابندی لگانے سے تاریخی حقائق کو نہیں مٹایا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی آمرانہ کارروئیاں سچائی اور مزاحمتی ادب کے تئیں بھارت کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی عکاسی کرتی ہیں۔ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسین نے کہا کہ کشمیریوں کے درد کو بیان کرنے والی کتابوں پر پابندی مودی حکومت کی آمرانہ ذہنیت کو بے نقاب کرتی ہے۔ ایک ریٹائرڈ ماہر تعلیم پروفیسر اندرابی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی یادوں، دکھ درد اور سیاسی تاریخ کو مٹانا چاہتا ہے، پابندی کا حکم حقیقت وسچائی کے تئیں مودی حکومت کے خوف کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی پابندی تاریخی حقائق پر ہرگز پردہ نہیں ڈال سکتی۔جن کتب پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ڈاکٹر عبدالجبار گوخامی کی ’’ کشمیرز رائٹ ٹو سکسیڈ، ریکھا چودھری کی کشمیر ٹوویڈزانسرجنسی، ڈاکٹر سمترہ بو س کی دی کرائسز ان کشمیر،اے جی نورانی کی دی کشمیرڈسپیوٹ، وکٹوریہ شوفیلڈ کی کشمیر ان کنفلیکٹ، ڈاکٹر رادھا کمار کی پیراڈائیز ایٹ وار، بشارت پیر کی کرفیو نائٹ، خالد بشیراحمد کی کشمیر ایکسپوئینزدی متھ بہینڈدی نریٹو، اے ایس دولت کی کشمیر دی واجپائی ایئرس، سمترہ بوس کی کشمیر روٹس آف کنفلیکٹ ، پاتھس ٹو پیس، الاسٹر لیمب کی کشمیر اے ڈسپیوٹ لگیسی،عامرہ بتول کی کشمیر اے کیس آف فریڈم،انگانا چٹر جی کی ہیومن رائٹس وائلیشن ان کشمیر، محمد یوسف صراف جموںوکشمیر اے پولیٹیکل ہسٹری ، عائشہ جلال کی لائنز آف اوکیو پیشن ، ڈاکٹر شمشاد احمد کی کشمیر سکریز اینڈ سلائنس اور دیکر کچھ مصنفین کی تصانیف شامل ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.