ٌ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا عالمی دن 13اگست کو منایا جائے گا

#لیفٹ ہینڈرز ڈے یعنی بائیں ہاتھ والوں کا دن منانے کا مقصد ایسے افراد کی انفرادیت کا اعتراف کرنا اور ان کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل کا احساس کرنا ہے

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا عالمی دن 13اگست کو منایا جائے گا۔لیفٹ ہینڈرز ڈے یعنی بائیں ہاتھ والوں کا دن منانے کا مقصد ایسے افراد کی انفرادیت کا اعتراف کرنا اور ان کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل کا احساس کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا کی کل ا?بادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ والے افراد زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔دنیا کی تاریخ میں کئی معروف افراد بائیں ہاتھ والے گزرے ہیں۔ جیسے کہ مشہور سائنسدان ا?ئن اسٹائن، مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی، ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری، مشہور فسلفی ارسطو، چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل ا?رم اسٹرونگ، فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ، برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور معروف امریکی مصنفہ ہیلن کیلر جو بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی نابینا خاتون تھیں۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں بھی کئی نامور افراد بائیں ہاتھ والے ہیں، جیسے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما، برطانوی شہزادہ ولیم، مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز، اداکارہ انجلینا جولی، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم بھی بائیں ہاتھ والے ہیں۔