معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ سے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے وفد نے ملاقات کی

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے وفد کا پنجاب حکومت کے ای ڈبلیو آر سسٹم میں شراکت داری کیلئے دلچسپی کا اظہار

جمعہ 8 اگست 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ سے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے وفد ارکان نے ملاقات کی، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ڈی جی فوڈ اینڈ کین کمشنر نوید شہزاد مرزا بھی موجود تھے، اجلاس میں محکمہ خوراک پنجاب کے زیر انتظام گوداموں اور ان کی موجودہ صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا، حکومت پنجاب کے ای ڈبلیو آر سسٹم بارے تبادلہ خیال میں مزید بہتری کیلئے سفارشات تیار کرنے پر اتفاق ہوا،گرین پاکستان انیشی ایٹو کے وفد نے پنجاب حکومت کے ای ڈبلیو آر سسٹم میں شراکت داری کیلئے دلچسپی کا بھی اظہار کیا،وفد ارکان کا کہنا تھا کہ جی پی آئی، پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر جدید طرز کے ای ڈبلیو آر سٹوریج سنٹرز بنائے گی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری گوداموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر کام جاری ہے، عالمی معیار کے مطابق سٹوریج سسٹم کو اپنانے کیلئے گوداموں کی اپ گریڈیشن ازحد ضروری ہے، محکمہ خوراک کے سرکاری گودام کو جلد آؤٹ سورس کیا جائے گا۔