کولگام آپریشن ،2زخمی بھارتی فوجی ہسپتال میں چل بسے

آپریشن کو10ویں روز مکمل، علاقے کے لوگ شدید مشکلات کا شکار

ہفتہ 9 اگست 2025 14:45

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام جاری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے چھ بھارتی فوجیوں میں سے 2ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زخمی اہلکار سرینگر کے ایک فوجی ہسپتال میں داخل تھے جہاںوہ چل بسے۔ کولگام کے علاقے اکھل میں جاری آپریشن کو10ویں روز ہوگئے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس کے علاوہ پیرا کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جا رہاہے۔فورسز نے آپریشن کے دوران اب تک دو نوجوان شہید کیے ہیں جبکہ اس دوران چھ فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو چل بسے ہیں۔ علاقے میں بھارتی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے خلاف شدید فائرنک کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔مسلسل آپریشن کی وجہ سے لوگ گونا گوں مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں خوراک ، ادویات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔