
پاکستان اور آسیان ممالک کے فنکاروں کی شاندار پیشکش،58واں یومِ آسیان اسلام آباد میں منایا گیا
ہفتہ 9 اگست 2025 14:51
(جاری ہے)
قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے آسیان ممالک کو 58ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے "علاقائی تبدیلی کی ایک شاندار مثال" اور ترقی پذیر دنیا کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان کے 1993 سے "ویژن ایسٹ ایشیا" پالیسی کے تحت طویل المدتی شعبہ جاتی مکالمہ شراکت دار کے طور پر کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے آسیان کمیونٹی وژن 2025 کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور وژن 2045 کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائبر سکیورٹی، غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال جیسے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آسیان ریجنل فورم کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے آسیان–پاکستان تعاون فنڈ کو عملی شراکت داری کا اہم ذریعہ قرار دیا اور بتایا کہ2028۔2024تعاون منصوبے کے تحت 31 میں سے تقریباً 30 فیصد اقدامات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ 2022 میں پاکستان اور آسیان کے درمیان 10 ارب ڈالر کی ریکارڈ تجارتی حجم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔میانمار کے سفیر ونا ہان نے کہا کہ آسیان کا قیام 8 اگست 1967 کو بینکاک میں ہوا اور آج اس کا 58واں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہمارے اجتماعی کارناموں پر نظر ڈالنے اور بانی رہنماؤں کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے پاکستان کو آسیان کا سب سے پہلا اور طویل المدتی شعبہ جاتی مکالمہ شراکت دار قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے شراکت داری کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے آسیان کمیونٹی وژن 2045 اور اس کے سٹریٹجک منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔نیفٹی سفیئر کے سی ای او عثمان شاہ نے اپنے خطاب میں ادارے کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم تخلیقی پلیٹ فارمز اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی متنوع ثقافتی شناخت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
-
مون سون اور گلیشیئرپگھلنے سے پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا دبا ﺅبڑھ گیا
-
سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ
-
پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے
-
بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلابی صورتحال
-
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے پاور کمپنیوں کے ذمہ 50 ارب روپے بجلی صارفین سے وصول کرنے کا انکشاف
-
عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
-
اسرائیل نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کا مطالبہ کردیا
-
افغانستان میں آئل ٹینکر اور بس کے درمیان تصام سے 17 بچوں سمیت 76 سے زائد افراد جاں بحق
-
کراچی میں تین منزلہ عمارت گرگئی، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ
-
اگر خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل جائے گی؟ صحافی محمد حنیف کا سوال
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو مبینہ طور پر لڑکیاں سپلائی کرتا تھا، کاشف ضمیر کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.