تحصیل حضرو کے لیے پانچ ارب روپے مالیت کا گرڈ اسٹیشن کی منظوری ہو گئی ہے،شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 9 اگست 2025 16:59

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ تحصیل حضرو کے لیے پانچ ارب روپے مالیت کا گرڈ اسٹیشن کی منظوری ہو گئی ہے، حضرو شہر کے لیے بھی کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کروائی گئی ہے جس سے جنازہ اور قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر مکمل کی جائے گی ،میاں الف بابا روڈ کے لیے بھی دو کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوچکی ہے 34کروڑ روپے کی لاگت سے حضرو گوندل روڈ کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے۔

سابق دور میں تحصیل حضرو کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی عوام کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ بھی مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما تمریز خان کی طرف عمرہ کی ادائیگی کے بعد دیے گئے ظہرانہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے تمریز خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر حاجی محمد یعقوب، شیخ اجمل محمود، ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،سابق چیئرمین شیخ ناصر محمود ،وحید خان علی زئی، طلال اشرف بٹ، خاور سیٹھ، ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ،نصیر خان جدون ،گوہر رحمان خان کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔

شیخ آفتاب نے کہا کہ اٹک حضرو کے بعد حسن ابدال میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو میں بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے گرڈ اسٹیشن منظور کرایا ہے منصوبے پر 5ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کی وجہ سے تحصیل حضرو میں بجلی کے مسائل میں نمایاں کمی آئی گی۔ حضرو شہر میں 80 کے قریب ٹرانسفارمر لگا دیے گئے ہیں جس کا کریڈٹ طلال اشرف بٹ کو ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اقتدار میں آیا تو عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ تحصیل حضرو کے درجن دیہاتوں کو کارپیٹ سڑکیں فراہم کی گئی موجودہ حکومت کے قیام کے بعد بھی پورے حلقے میں سڑکوں کی تعمیر کے کام جاری ہیں۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے، عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا گیا ہے ،پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔\378