
امریکہ کے نئے ٹیرف نظام کی وجہ سے صنعتی نظام ازسر نو مرتب ہوگا ، پاکستان پوار پورا فائدہ اٹھائے، الطاف شکور
ہفتہ 9 اگست 2025 18:26
(جاری ہے)
کسی کو نظر انداز کرنا دور اندیشی کے منافی ہے۔
صنعتی ترقی کی پانچوں بسیں پاکستان نے مس کر دی ہیں۔ پاکستان اس معاملے میں دنیا سے بہت پیچھے ہے۔ مربوط پالیسی کے بغیر مسابقت کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا جاسکتا ہے۔پاکستان ملائیشیائ' سنگاپور اور چائنا کی معاشی ترقیوں سے سبق سیکھے۔ہمیں دس کروڑ عوام کو خط غربت سے اوپر لانے کا چیلنج درپیش ہے۔وہ گذشتہ روزپی ڈی پی کی ا سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر' سستی بجلی وگیس اور پانی کی لائنوں کے بغیرصنعت و حرفت کی ترقی ممکن نہیں۔پاکستان نے سپلائی چین پر سی پیک کی مدد سے جو خرچ کیا ہے اس پر منافع حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔پورے پاکستان میں صنعتوں کا جال بچھانا ضروری ہے۔ اس کے لئے قابل لوگوں کو اگے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو فوری طور پر پرائیویٹ سیکٹر کی تحویل میں دے کر تیز رفتار ریلوں کا ایک مربوط نظام بنایا جائے۔نجکاری کا عمل دو سالوں میں مکمل کیا جائے۔ سیاستدان اور بیوروکریسی سرکاری تجارتی اداروں سے گدھ کی طرح چمٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانچ جبکہ سندھ میں صرف ایک موٹر وے مکمل ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کراچی کے لئے پورٹ تک براہ راست موٹر وے نہیں ہے۔ بے ایمانی کا نظام ختم کئے بغیر ملک کیسے ترقی کرے گا موٹر وے کا بنیادی مقصد سپلائی چین کی کارکردگی بڑھانا ہوتا ہے۔ اسی لئے موٹر وے کے اردگردخودبخود صنعتوں اور وئیر ہاؤسز کا جال بچھ جاتا ہے۔ پاکستان یہ مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔کراچی پورٹ کو وسعت دے کر کارگو کی ترسیل کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ ڈرائی پورٹ کی وجہ سے کرپشن کا دروازہ کھلا اور کراچی پورٹ کو نقصان ہوا ہے۔ درآمد و برآمد کنندگان کو بھی اس نظام سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ بیوروکریسی کی حماقتوں اور ان کی تجاویز کو منظور کرنے والے سیاست دانوں نے اس ملک کو ڈبو دیا ہے۔بیوروکریسی کو اصلاحات کی نہیں از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹ پروگرام نہ ڈیزائن کئے جائیں شہریوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پید کئے جائیں ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی وی کو دیوالیہ ثابت کرنے کی سازش جار ہی ہے ، تنخواہوں میں تاخیر، اثاثوں پر نجکاری مافیا کی نظریں ہیں‘ حسن مرتضیٰ
-
این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل
-
معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، خوشی میں پوری قوم آج جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
-
پارلیمان کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
-
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1340ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق ،1604زخمی
-
صوبائی وزیرِ صحت کی زیر صدارت ڈی سی آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم اجلاس
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو رکشا بندھن کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
-
لڑکے کو تھپڑ مارنے پر سب انسپکٹر ،کانسٹیبل معطل
-
سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ
-
قوم نے متحدہ ہوکر بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا،گورنرسندھ
-
گورنرسندھ کا سمبازہ آپریشن میں 47بھارتی انسپانسرڈخوارج واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.