شہریوں کو اجرک والی نمبرپلیٹ مفت دی جائے، گورنر سندھ کا صوبائی حکومت سے مطالبہ

اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے‘‘ کامران خان ٹیسوری کا تقریب سے خطاب

اتوار 10 اگست 2025 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ تقریب کے بعد گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ بائیک ریلی میں شرکت کی، کامران ٹیسوری نے بائیک چلائی اور فاروق ستار نے قومی پرچم لہرایا۔