ڈاکٹر روتھ فائو کی 8ویں برسی پر گورنر سندھ کا خراجِ عقیدت

ڈاکٹر روتھ فائو نے اپنی پوری زندگی انسانیت اور خدمت کے نام کر دی، اور ان کا کردار پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے،کامران ٹیسوری

اتوار 10 اگست 2025 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر روتھ فائو کی 8ویں برسی کے موقع پر ان کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو نے اپنی پوری زندگی انسانیت اور خدمت کے نام کر دی، اور ان کا کردار پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ مادر ٹریسا کہلانے والی ڈاکٹر روتھ فائو، پاکستان اور سندھ کا فخر ہیں۔

انہوں نے جذام جیسے موذی مرض کے خلاف جہاد کیا اور پاکستان کو جذام سے پاک ملک قرار دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایسی عظیم ہستیاں صدیوں بعد جنم لیتی ہیں، اور پاکستانی قوم ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کی خدمات انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہیں