Live Updates

ٴحکومت نے عمران خان ، پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھنی ہے تو بغیر رکاوٹ جلسہ کرنے دے‘ مسرت جمشید چیمہ

لله*حکمران جس طرح کے سیاسی اعمال کر رہے ہیں یہ ایک دن اپنے ہی بوجھ تلے دب جائینگے‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

اتوار 10 اگست 2025 18:00

+لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)،پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت 13اگست کو پی ٹی آئی کو بغیر کسی رکاوٹ کے جلسہ کرنے دے اور اس سے اگلے روز بیشک حکومتی مشینری کے بل بوتے پر جلسہ کر لیں اور پھر عوام کو فیصلہ کر نے دیں عمران خان کی مقبولیت بر قرار ہے یا کم ہو ئی ہے ،یہ اقتدار کے نشے میں مبتلا ہو کر جس طرح کے سیاسی اعمال کر رہے ہیں انہوں نے ایک دن اپنے ہی بوجھ تلے دب جانا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو پر امن احتجاج کی کال سے پہلے ہی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، احتجاج والے دن ہر شہر میں کنٹینرز لگا دئیے گئے اور پھر آپ کہتے ہیں پولیس انتظار کرتی رہی کوئی نہیں نکلا ، کرفیو جیسی صورتحال کے باوجود پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان گھروں سے نکلے اور حکومتی جبر کو چیلنج کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقی عوامی حمایت سے اقتدار میں آنے والی حکومتیں اس طرح کے اقدامات نہیں کرتیں جو جعلی حکمران کر رہے ہیں ،انہیں معلوم ہے ان کے پائوں کے نیچے زمین نہیں ہے ۔ ظلم ، جبر اور بربریت کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف کم ہونے کی بجائے اوپر گیا ہے ،اگر جعلی حکمرانوں کو کوئی خوش فہمی ہے تو پی ٹی آئی کو بغیر رکاوٹوں کے جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات