Live Updates

، اس وقت عملاً جس طرح نظام چلایا جا رہا ہے یہ نہ قانونی ہے نا جمہوری‘تمام فیصلے ذاتی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں‘اسد قیصر

: پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح کم ترین سطح پر ہے‘جی ڈی پی گروتھ ریٹ 1.62 ہے جو کسی بھی دور کا کم ترین لیول ہے‘زبیرعمر

اتوار 10 اگست 2025 18:00

?اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت عملاً جس طرح نظام چلایا جا رہا ہے یہ نہ قانونی ہے نا جمہوری۔تمام فیصلے ذاتی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں۔ظلم کے خلاف ہر فورم کو استعمال کیا جائے گا۔اس وقت انتظامیہ کے دباؤ پر تمام فیصلے ہو رہے ہیں۔

اسمبلی میں ایک تماشہ کیا جا رہا ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم سے بار بار اس آئین کی پاسداری کا حلف لیا گیا ہے۔نواز شریف جیل میں تھے میں ملاقات کے لئے گیا تو جلوس کی طرح جاتے تھے۔ غریب عوام جب حملہ آور ہوتے ہیں سب تباہ کر دیتے ہیں۔زیبرعمرنے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح پاکستان کی کم ترین سطح پر ہے۔جی ڈی پی گروتھ ریٹ 1.62 ہے جو کسی بھی دور کا کم ترین لیول ہے۔

(جاری ہے)

اس جی ڈی پی کو آبادی کے ساتھ کمپئر کریں تو مہنگائی ہوگی۔پاکستان کے عوام کی قوت خرید میں مزید کمی آئی ہے۔یہاں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہا کہ زبیر عمر اکنامی کے حوالے سے تمام چیزوں پر بات کیا کریں گے۔یہ الائنس کی طرف سے اب تمام سفارتکاروں اور ایمبسیوں سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عملاً جس طرح نظام چلایا جا رہا ہے یہ نہ قانونی ہے نا جمہوری۔

تمام فیصلے ذاتی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں۔ظلم کے خلاف ہر فورم کو استعمال کیا جائے گا۔اس وقت انتظامیہ کے دباؤ پر تمام فیصلے ہو رہے ہیں۔اسمبلی میں ایک تماشہ کیا جا رہا ہے۔جو پارلیمنٹ کے لوگوں کو اڈیالہ کے باہر بے عزت کیا جا رہا ہے۔جو لوگ عہدوں پر بیٹھے ہیں تو قانون کی وجہ سے ہے۔شدید خدشہ ہے کہ ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔اس موقع پر اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم سے بار بار اس آئین کی پاسداری کا حلف لیا گیا ہے۔

نواز شریف جیل میں تھے میں ملاقات کے لئے گیا تو جلوس کی طرح جاتے تھے۔ غریب عوام جب حملہ آور ہوتے ہیں سب تباہ کر دیتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما زبیر عمرنے کہا کہ ہر پاکستانی یہ چاہتا اس نظام کے خلاف آواز بلند کرے۔پاکستان کی تاریخ میں جتنے برے ریکارڈ ان ساڑھے تین سال میں ہوئے ہیں۔پہلی دفعہ اتنی مہنگائی پاکستان میں ہوئی ہے جس نے ریکارڈ توڑ دیے۔

2022 کے بعد مہنگائی نے عوام کو تباہ کر دیا ہے ۔مڈل کلاس اب مہنگائی سے لوئر مڈل کلاس ہو گئی ۔پاکستان میں 45 فیصد عوام کبھی غربت کی لکیر سے نیچے نہ گئے۔پاکستان میں بے روز گاری 22 فیصد ہے۔19 ٹریلین بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں اضافہ ہوا۔اب ساڑے تین سال میں 38 ٹریلین کا قرضہ اٹھایا ہے۔کیا یہ بتائیں گے جو قرضے لئے ہیں وہ کہاں لگے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح پاکستان کی کم ترین سطح پر ہے۔

۔زبیر عمرنے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ ریٹ 1.62 ہے جو کسی بھی دور کا کم ترین لیول ہے۔اس جی ڈی پی کو آبادی کے ساتھ کمپئر کریں تو مہنگائی ہوگی۔پاکستان کے عوام کی قوت خرید میں مزید کمی آئی ہے۔یہ تمام فگرز حکومت پاکستان کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کی تنخواہ 2022اپریل میں 50ہزار تھی اب وہ 20ہزار آٹھ سو ہے۔عوام کی تعلیم صحت اور ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس دیکھیں تو کم ترین ہے۔جن ممالک سے ہمارا مقابلہ تھا وہ ہم سے بہت زیادہ آگے جا چکے ہیں۔صحت کی حالت یہ ہے کہ 40 فیصد بچے انڈر گروتھ ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات