
معرکہ حق کے 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
اتوار 10 اگست 2025 19:20
(جاری ہے)
اس ملاقات کو کسی سرکاری افسر کی گرفتاری سے جوڑنا درست نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے 14 اگست کو احتجاج کے اعلان کے سوال پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی ان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی قومی تقاریب کو احتجاجی رنگ دینا 9 مئی سوچ کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں۔ عوام نے پی ٹی آئی کی 5 اگست سمیت تمام احتجاجی کالز مسترد کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ پہلے پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکاری تھی، نہ اب ہے، مگر مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب پی ٹی آئی اپنی سوچ اور رویے میں سنجیدہ تبدیلی لائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ستائیسویں آئینی ترمیم کے کسی ڈرافٹ پرکوئی سنجیدہ مشاورت نہیں ہورہی۔ اگر آئین میں کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو ہر ممکن اتفاق رائے سے کی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے سوال پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے بہت سے فیصلے پارلیمنٹ اور جمہوری رویوں سے انحراف کرتے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ بھی جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی کئی راہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کبھی نہیں مرتی، اگر اس کے پاس مضبوط نظریہ اور عوامی حمایت ہو تو وہ چاہے چند افراد پرہی مشتمل ہو، حکومت پر تنقید جاری رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے، عدالتیں، پارلیمنٹ اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، اس لیے چند افراد کے ذہنی خلجان کو بحران کا نام دینا درست نہیں۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.