ذ*آخر کار بھارت نے تین ماہ بعد اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے،میر ضیاء لانگو

اتوار 10 اگست 2025 21:40

۶کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) سابق وزیرداخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میرضیااللہ لانگو نے بھارت کی شرمناک شکست کا باضابطہ اعتراف کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "بالآخر بھارت نے تین ماہ بعد اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی عوام،خصوصا نوجوان نسل،حقائق کو پہچانیں اور بھارتی حکومت کی غلط حکمت عملیوں کو سمجھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھارت کی شکست نہ صرف اس کے سیاسی نظام کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس سے دنیا کو بھی یہ پیغام جاتا ہے کہ جھوٹ کے ذریعے حقیقت کو دبانا ممکن بھارتی حکومت،خفیہ ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ نے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے سے پورے ملک کو گمراہ کیا کینیڈا، پاکستان سمیت دیگر ممالک بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا شکار ہیں ہندوستانی عوام بالخصوص نوجوان حقائق کو پہچانیں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے عوام کو مجرمانہ کارروائیوں کی وجہ سے اپنی کھوئی ہوئی انسانی اقدار کو دوبارہ حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا یہ ثابت شدہ سچ ہے کہ بھارتی حکومت نے صرف اپنے سیاسی فائدے اور پوائنٹ سکورنگ کی وجہ سے حقائق کو اپنے لوگوں سے چھپا رکھا ہے اب تک ہندوستان نے امن پسند ریاست ہونے کا مقبول درجہ حاصل نہیں کیا ہے بھارتی عوام بھارتی حکومت کے اس جھوٹ کے نظام کا پردہ پاش کرنے کے لئے میدان میں آکر سٹرکوں پر آئے اور بھارتی حکومت کو یہ خبردار کرتے ہیں کہ وہ دوسروں کے ملکوں میں مداخلت،جنگ مسلط کرنے اور بدامنی وانتشار پھیلانے کے بجائے اپنے ملک کے عوام کی ترقی اور غربت کے لئے کام کرئے۔