ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام ایام آزادی کی مناسبت سے مختلف شہروں اور اضلاع میں معرکہ حق شان دار تقریبات کا انعقاد جاری

تقریبات میں ماہ آزادی کی خوشی میں پرچم کشائی کیک کٹنگ اور آتشبازی سمیت وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

اتوار 10 اگست 2025 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام ایام آزادی کی مناسبت سے اندرون سندھ میرپور خاص نواب شاہ سمیت مختلف شہروں اور اضلاع میں بھی بعنوان معرکہ حق شان دار تقریبات کا انعقاد جاری، تقریباب میں ملک و قوم کی بقا اور سلامتی وطن عزیز کو بنانے اور چلانے میں شامل شہدا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ماہ آزادی کی خوشی میں تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی کیک کٹنگ اور زبردست آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شفیق احمد میر پور خاص ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج محمود عباسی سابق رکن رابطہ کمیٹی ظفر کمالی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی عدیل خضر اخلاص احمد لیاقت پیر زادہ عدنان ملک انصار احمد یوسی انچارج 1-B و اراکین یوسی کمیٹی، نواب شاہ ڈسٹرکٹ آرگنائزر معظم خان جوائنٹ انچارج جاوید آرائیں و اراکین کمیٹی محمد علی ملک نصیر یوسف ممتاز و کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔