قیامِ پاکستان میں مسیحیوں کی خدمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، یعقوب شریف گل

پیر 11 اگست 2025 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے بانی و چیئرمین یعقوب شریف گل کی سربراہی میں قومی یومِ اقلیت کے موقع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے پاکستان میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی قوم کے کردار، مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

اس موقع پر پیٹرن انچیف سلیم خورشید کھوکھر، سینئر وائس چیئرمین آصف نذیر، چیف آرگنائزر ریاست شاہد، ڈپٹی چیف آرگنائزر سائمن سلطان، وائس چیئرمین سندھ سیمسن جلال، وائس چیئرمین پنجاب جاوید مسیح، وائس چیئرمین یورپ سلیمان سلیم اور یورپ کے صدر جاوید بھٹی نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ مزید شریک رہنماو?ں میں بلوچستان کے صدر پیٹر عوامی، سندھ وومن وِنگ کی صدر ارم افشاں، کراچی کی صدر حاجرا صبا، سندھ یوتھ وِنگ کے صدر عدنان رومی گل، پنجاب کے صدر چوہدری شہباز عاشق، پنڈت راکیش چند، امر لعل بھیل، کراچی ڈویژن کے آرگنائزر پاسٹر عرفان صدیق، مرکزی ترجمان پاسٹر یوسف غوری، مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد بھٹی، انفارمیشن سیکریٹری ذیشان عظیم گل، کراچی کے صدر اقبال خورشید، سندھ کے صدر منور کھوکھر، خاتون رہنما مس نسرین گل، یوتھ وِنگ کراچی کی صدر مس جیا، فیصل آباد کی صدر صابرہ غفور، فیصل آباد کے آرگنائزر ذوالفقار سونی، نائب صدر کراچی ڈویژن شہزاد اعظم اور سینئر وائس پریذیڈنٹ یوتھ وِنگ ہیریسن خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی کہ قیامِ پاکستان میں مسیحی قوم کی تاریخی خدمات کو نصاب میں شامل کیا جائے اور قائداعظم محمد علی جناح کی اقلیتوں سے متعلق 11 اگست 1947 کی تقریر کو تعلیمی نصاب کا مستقل حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو اقلیتوں کے حقیقی کردار اور قربانیوں سے آگاہی حاصل ہو۔رہنماو?ں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ قومی یومِ اقلیت منانے کے بعد پورے سال اقلیتوں کے مسائل کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

شرکاء نے زور دیا کہ مسیحیوں کو درپیش تعلیمی، سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ موجودہ سیاسی نظام میں مسیحی نمائندے زیادہ تر مخصوص نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں، جس کے باعث وہ اپنی سیاسی جماعتوں کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں نہ کہ اپنی قوم کے مسائل کو۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مسیحی قوم کو اپنے نمائندے براہِ راست ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق دیا جائے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں اپنی قوم کی نمائندگی کر سکیں۔

آخر میں منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان کے رہنماوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اقلیتوں کے مساوی حقوق کو آئینی و عملی طور پر یقینی بنایا جائے اور ان کی خدمات کو قومی تاریخ اور شعور کا حصہ بنایا جائے، تاکہ پاکستان میں رواداری، ہم آہنگی اور مساوات کی فضا قائم ہو سکے۔