
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج پر کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی گرفتار
پیر 11 اگست 2025 20:35
(جاری ہے)
مظاہرے کے دوران پولیس نے پرینکا گاندھی، سنجے راوت، ساگرِکا گھوش سمیت کئی رہنمائوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ اپوزیشن اتحاد نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور شفافیت کے فقدان کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
جوائنٹ کمشنر پولیس دیپک پوریہٹ نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس پیمانے کے احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی تھی، صرف 30ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن جا کر شکایت درج کرانے کی اجازت تھی، لیکن 200سے زائد افراد مارچ کرتے ہوئے پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر پولیس دیویش کمار مہلا نے بتایا کہ کچھ ارکان نے رکاوٹیں پھلانگنے کی کوشش کی جس پر انہیں بھی حراست میں لیا گیا۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دو روز قبل کہاتھا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے۔راہول گاندھی عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت سامنے لائے اور کہاکہ انتخابات میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں اور کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی پتے بنائے گئے جبکہ جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیاگیا۔راہول گاندھی نے کہاکہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا، کم سے کم 100سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔راہول گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو کررہا ہے وہ غداری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب
-
پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد
-
سنہرے دور کی معروف فوٹو گرافی کمپنی کوڈک دیوالیہ ہونے کے قریب
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
سعودی عرب کا بریدہ کھجور میلہ ، 3 ارب 20 کروڑ ریال کے سودوں سے نیا ریکارڈ قائم
-
پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا،امریکی اخبار
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایئرانڈیا پر بھاری پڑ گئی، اہم سروس بند کرنے پر مجبور
-
بھارت مغربی دریا پاکستان کیلیے بلا رکاوٹ بہنے دے، عالمی عدالت
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
-
سعودی ولی عہد اورفلسطینی صدرکا ٹیلی فونک رابطہ ، آئندہ امن کانفرنس پر تبادلہ خیال
-
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.