ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) کی زیرصدارت تحفظ ماحولیات کےحوالے سےقومی سطح کے ماہرین کا مشاورتی اجلاس

پیر 11 اگست 2025 22:14

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت قومی سطح کے ماہرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات عامر محمود، سیکرٹری سیرا خالد محمود مرزا،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف ،ممبر وزیراعظم معائنہ وعملدراآمد کمیشن ندیم اقبال قریشی ، ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ڈیزائن آفس جواد لطیف، ڈائریکٹر جنرل زراعت و امور حیوانا ت ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈائریکٹر جنرل ایریگیشن خواجہ اعجاز ، پروفیسر جیالوجی شاہد بیگ ، پروفیسر یونیورسٹی آف پشاور محترمہ ثمینہ صدیقی ، ناظم تعلقا ت عامہ محمد بشیر مرزا ،ڈائریکٹر ماحولیات شفیق عباسی و دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹریز سے قومی سطح کے زمینی و آبی اور ماحولیاتی ماہرین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ماحولیات عامرمحمود نے اجلاس کےاغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس کا قیام عمل آچکا ہے۔ جس کے ذریعہ ریاستی آبی ذخائر وزیر زمین پانی پر رونما ہونے والے موسمیاتی تغیرات کا جائزہ لیتے ہوئے سفارشات حکومت کو ارسال کی جانی ہیں۔

تحفظ ماحولیات ایجنسی نے اس ضمن میں ابتدائی کام شروع کر رکھا ہے اور مختلف متعلقہ شعبہ جات سے مشاورت کی جا چکی ہے ،اس سلسلہ میں آج ریاستی ادارہ جات اور پاکستان کے آبی وزمینی اور ماحولیاتی ماہرین کو ایک فورم پر اکٹھا کیا گیا ہے تا کہ سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکے ۔ ڈائریکٹر ماحولیات نے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا کہ گزشتہ دس سالوں سے آزاد کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور بارشوں کا تناسب کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے پہاڑی علاقہ جات میں رہائش پذیر آبادی کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے اور جنوبی علاقہ جات میں گراؤنڈ واٹر ریچارج نہ ہونے کی وجہ سے زیرزمین پانی کا لیول کم ہو رہا ہے، اس کے علاوہ ریاستی برفانی حدود سکٹر رہی ہیں جو کہ ریاستی دریاؤں کے واٹر سورس کا کام کرتی ہیں اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ہمیں مستقبل میں پہاڑی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ شہری علاقہ جات میں بھی شدید پانی کی کی کا سامنا ہوگا۔