
9 مئی کے مزید دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، اعجازچوہدری، محمود الرشید ،عمرسرفرازچیمہ کو 10، 10سال قید
پیر 11 اگست 2025 22:28

(جاری ہے)
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ ،کو دس ،دس سال قید کی سزا جبکہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ایک مقدمے میں پانچ ،پانچ سال قید کی سزا اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد کوبھی دس سال قید کی سزا سنائی ۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا ۔عدالت نے مقدمے میں نامزد پانچ کمسن ملزمان کو بری کر دیا ۔علاوہ ازیں فیصلے میںمحمد فہیم ،نیاز احمد ،علی حسن ،زین علی ،منفر احمد ،اسد علی ،بلال وجاہت کو بھی دس ،دس سال قید کی سزا سنائی گئی ۔عدالت ہے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 25 ملزمان میں سے 12 کو بری کر دیا جبکہ 13 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔بری ہونے والے ملزمان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سہیل خان،اویس،رفیع الدین،فریدخان ،سلمان احمد،عبدالقادر،فیضان،طیب سلطان،شاہد بیگ، ماجد علی اوربخت روان شامل ہیںتھانہ شادمان نذر آتش کیس میں مجموعی طور پر41 ملزمان نامزد تھیجبکہ 15 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 6 ملزمان زیر حراست جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔راحت بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں مجموعی طور پر25 ملزم نامزد ہیں جبکہ 7 ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 12 ملزموں کا ٹرائل مکمل کیا گیا، مقدمے میں 5 ملزم زیر حراست ہیں۔لاہور میں اب تک نو مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے ، انسداد دہشت گردی کی دو خصوصی عدالتوں کی طرف تین مقدمات میں 31 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں ،نو مئی کے تین مقدمات میں اب تک 26 ملزمان کو بری کیا جاچکا ہے ،شاہ محمود قریشی نو مئی کے تین مقدمات میں بری ہوچکے ہیں شاہ محمود قریشی کے خلاف نو مئی کے لاہور میں تاحال گیارہ مقدمات زیر سماعت ہے۔دوران سماعت زیر حراست اوربرضمانت ملزمان جیل کے کمرہ عدالت میں موجود رہے۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ہفتے کے روز جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے دوران وکلا ء کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.