مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے صفورہ ٹاؤن میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

پیر 11 اگست 2025 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے ہفتہ آزادی کی مہمات زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے صفورہ ٹان میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں سیاسی ومقامی رہنماں نے بھر پور شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شہر کے مسائل اور آزادی کے مقاصد اور قومی یکجہتی کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور مختلف تجاویز پیش کی گئی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی صدر احمد ندیم اعوان نے کہا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شہر کراچی کے مسائل کو ملکر حل کرنا اور شہر کو ترقی کی راہ پر تیز رفتاری سے گامزن کرنا یے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر سب کا ہے اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسکے مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ملکر حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

صدر کراچی نے کہا اس بار فاتح قوم کی حیثیت اور متحد قوم کی حیثیت سے آزادی کے اس پر مسرت موقع پر یہ عہد کریں کہ ہر حکمران و شہری دیانتداری و ایمانداری سے اپنے کام کو سر انجام دے تو نہ صرف شہر کراچی بلکہ ملک کا ہر شہر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا دکھائی دیگا۔

احمد ندیم اعوان نے اے پی سے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر ہم دشمن کے خلاف متحد ہو کر اسے شکست سے دوچار کر سکتے ہیں تو اسی طرح متحد ہو کر ہم شہر کراچی کے مسائل کو بھی حل کر سکتے ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن سے عباس قصوری،عابد کھرل اورآمین بھٹی، جماعت اسلامی سے حماد بھٹو اور جمشید احمد، ایم کیو ایم سے راشد اقبال اور پرویز بھائی، فنکشنل لیگ سے سید شہزاد رضا، جمیعت علما اسلام پاکستان سے ولی خان، راہ حق پارٹی سے ساجد عمر قاسمی، اوکھائی میمن برادری سیکامران سوریہ، راجپوت برادری سیرانا عبدالشکور اور عبدالعزیز جبکہ رویت ہلال کمیٹی سے مفتی یوسف کشمیری صاحب نے شرکت کی۔

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی صدر احمد ندیم اعوان کے علاوہ نائب صدر انجینئر نعمان علی، جنرل سیکریٹری کراچی فیصل علی بلوچ، میاں کاشف آرئیں جبکہ صفورہ ٹان کے صدر محمد اعجاز چوہدری اور سہراب ٹان کے صدر میاں کاشف آرائیں نے شرکت کی۔