قومی اسمبلی اجلاس :15 ویںعید میلاد النبی ؐکی تقریبات سرکاری سطح پر منانے اور اقلیتوں کے دن کے حوالے سے قرار دادیں متفقہ طور پر منظور

عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے اس لئے زائرین پر عارضی پابندی لگائی گئی ،طلال چوہدری

پیر 11 اگست 2025 20:45

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں 15 ویں عید میلاد النبی ؐکی تقریبات سرکاری سطح پر منانے اور اقلیتوں کے دن کے حوالے سے قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گیئں ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سید حفیظ الدین نے سے زلزلے کے حوالے سے آگاہی مہم سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور کہا کہ خطرہ ہے کراچی کسی بڑے زلزلے کا شکار ہو سکتا ہے،تمام اداروں کو اس پر سوچنا چاہئے کیا این ڈی ایم اے نے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی ہی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ایکٹ 2010 میں بنا، ضلعی سطح پر بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تنظیمیں موجود ہیں،دو مانٹیرنگ پورٹل قائم ہیں عوامی آگاہی کے لئے خاص مہم چلائی جاتی ہیں اجلاس میں نوید قمر کے اعتراض کے بعد ایجنڈے میں شامل تین بل موخر کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زائرین کی حالیہ مشکلات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس حمید حسین نے پیش کیا۔اس کا جواب دینے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین بڑی تعداد میں ہوائی اور زمینی سفر کرتے ہیں اس دفعہ مجبوراً حالات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کرنا پڑا ہے ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ اگر زائرین جاتے ہیں تو ان کو خطرہ ہو سکتا ہے ،وزارت داخلہ نے ایک سمری وزیراعظم ہاؤس بھیجی ہے ،شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے 6 نام شامل ہیں وہ زائرین جو ایئر لائن ٹکٹ ادا نہیں کر سکتے انکے لیے مناسب قیمت پر ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اجلاس میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے قرارداد منظور ،قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن نوید عامر جیوا نے پیش کی اجلاس میں 15 ویں عید میلاد النبی کے حوالے سے قرارداد منظور بھی منظور کر لی گئی ۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے زائرین سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے ہوئے مزید کہا کہ زیادہ تر لوگ ایران و عراق زیارات کے لئے کوئٹہ تفتان کے راستے جاتے ہیں ہمارے زائرین کیلئے یہ راستہ کبھی بند نہیں ہوگا اس بار اس معاملے کو سیکیورٹی کے پیش نظر روکا گیااس معاملے پر ایوان میں یہ معاملہ سامنے آیا اور میرے ساتھ مذاکرات میں بھی معاملہ زیر غور آیا قبل ازیں اس معاملے پر وزیراعظم کی ہدایت پر اضافی ائر لائنز چلائی گئی ہیں جو لوگ فضائی سفر کی سکت نہیں رکھتے ان کیلئے سبسڈائز فلائٹس کا بندوبست کررہے ہیں ۔

حمید حسن نے کہا کہ اس حوالے سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ 28 سفر سے قبل ان زائرین کو کربلائے معلیٰ پہنچایا جائیگا91 ارب زائرین کا نقصان ہوچکا ہے اس کا جواب نہیں دیا گیا ابھی تک فلائٹ شیڈول کا بھی نہیں بتایا گیا پنجاب سمیت دیگر جگہوں پر مجالس و جلوس پیدل شریک ہونے والوں پر ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں انکو ختم کیا جائیریاض فتیانہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی سستی فلائٹس چلائی جائیں یا فیری سروس کے ذریعے بھجوایا جائیلوگوں کو زیارت اربعین سے محروم نہ ہونے دیا جائے طلال چوہدری نے جواب دینے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے سبسڈائز فلائٹس چلائی جائیں ۔

ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پہلی بار لاکھوں مسلمانوں کو مقدس مقامات پر جانے سے روک دیا گیا کیا حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی کہ زائرین کو بس کے ذریعہ جانے سے روک دیا گیا ۔طلال چوہدری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے اس لئے یہ عارضی پابندی لگائی گئی ہمارے سامنے سبسڈائز فلائٹس کیساتھ سمندری راستہ بھی ہے پہلی بار زیارات پر جانے والوں کو ایک مکینزم میں لا رہے ہیں بارڈرز پر موجود جو طلباء ہیں ان کو بھی ایران بھجوانا ہے وہ مسئلہ بھی حل کررہے ہیں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت المسلمین کیساتھ 7 نکات پر اتفاق ہوچکا، کمیٹی بھی بن چکی ہے جلد اس حوالے سے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین کے اسی بناء پر ویزا ایکسٹینڈ کروائے جا رہے ہیںںیہ لوگ سفر کریں گے 21 سے 28 صفر کے دوران آئندہ زیادہ سہولت کے ساتھ زائرین جائیں گے قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا