باغ بیس بگلہ میں 65 واں سالانہ دینی اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مقامی لوگ جو دیگر شہروں میں مقیم ہیں ان کی بیس بگلہ آمد شروع ہو چکی مقامی علاقوں میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے

منگل 12 اگست 2025 16:18

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)مولانا محمود الحسن مانسہرہ مولانا عبدالحنان صدیقی حافظ آباد مولانا عبدالطیف کاظمی مولانا علی محی الدین اسلام آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے علما شرکت کریں گے ضلع باغ کے خوبصورت مقام بیس بگلہ میں قائم آزاد کشمیر کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم مدرسہ فیض القرآن کے زیر اہتمام 65 ویں دو روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع مورخہ 22/23 اگست کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر ہیں مقامی لوگ جو دیگر شہروں میں مقیم ہیں ان کی بیس بگلہ آمد شروع ہو چکی مقامی علاقوں میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے اجتماع کے لئے دن رات محنت جاری ہے دو روزہ اس تبلیغی اجتماع میں کے پی کے شنکیاری سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا محمود الحسن ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالحنان آف حافظ آباد پنجاب اور مولانا علی محی الدین ۔مفتی عبدالطیف اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد سلیم اعجاز خان کے علاوہ نعت خواں قرآ حضرت شرکت کر رہے ہیں اس دینی اصلاحی روحانی اجتماع میں آزاد کشمیر و پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ خصوصی طور شریک ہو کر علما کرم کے واعظ سے مستفید ہوتے ہیں