جولائی 2025 میں ملک بھر سے 127 گندے پانی کے نمونے جمع کیے گئے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ

منگل 12 اگست 2025 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) جولائی 2025 میں ملک بھر سے 127 گندے پانی کے نمونے جمع کیے گئے۔جن میں سے 75 منفی، 42 مثبت آئے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جاب سے جاری تفصیلات کے مطابق 10 نمونے اس وقت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں ٹیسٹ کے مراحل میں ہیں۔جبکہ بلوچستان سے 22 منفی، 1 مثبت ۔جنوری میں 15 مثبت سے نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کوئٹہ بلاک 7 میں سے 6 مقامات پر پولیو وائرس نہیں ملا۔خیبر پختونخوا سے 24 منفی، 7 مثبت، 3 زیرِ تجزیہ ۔جنوری میں 14 مثبت تھے۔پشاور سے 6 میں سے 4 مقامات پر وائرس نہیں ملا۔پنجاب سے 15 منفی، 12 مثبت، 4 زیرِ تجزیہ ۔مارچ میں 15 مثبت تھے۔سندھ سے 10 منفی، 19 مثبت ۔مثبت اضلاع مارچ کے 20 سے کم ہو کر 12رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد 1 منفی، 3 مثبت، 1 زیرِ تجزیہ،آزاد کشمیر: 2 منفی، 1 زیرِ تجزیہ ۔

تمام نمونے منفی آئے ہیں۔گلگت بلتستان 1 منفی، 1 زیرِ تجزیہ ۔تمام نمونے منفی ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 6 بڑے ویکسینیشن مہمات کا انعقاد کیا گیا جن میں سے 4 ملک گیر تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بار مہمات کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔مثبت ماحولیاتی نمونوں اور کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

انسدادِ پولیو مہم کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگلی سب نیشنل پولیو مہم 1 سے 7 ستمبر 2025 ۔91 اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو لازمی طور پر پولیو قطرے پلائیں ۔ہر خوراک زندگی بھر کے فالج سے بچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 15 ماہ تک کے بچوں کے لیے مفت حفاظتی ٹیکوں کی سہولت دستیاب ہے۔پولیو کے خاتمے میں والدین، کمیونٹی اور فرنٹ لائن ورکرز کی مشترکہ ذمہ داری ضروری ہے۔