یوم آزادی کے موقع پر ہمیں معرکہ حق پر بھی شکر ادا کرنا چاہیئے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

منگل 12 اگست 2025 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں معرکہ حق پر بھی شکر ادا کرنا چاہیئے، پوری دنیا پاکستان کے اس معرکہ حق کا اعتراف کر رہی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یوم آزادی کے اس مہینے سے چند ماہ قبل پاکستان کی مسلح افواج نے جس پیشہ وارانہ انداز سے بھارت کو شکست دی اس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کی فتح، یوم آزادی، وطن عزیز اور اس مٹی کا ہر وقت شکر ادار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اپنی رحمتیں کرتا ہے لیکن اس زمین پر حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی شکر ادا کرتے رہنا چاہیئے۔