اوڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی پہاڑی سے پھسل کر ہلاک

منگل 12 اگست 2025 21:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ایک بھارتی فوجی کنٹرول لائن پر پہاڑی سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا اور ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے کہاکہ انل کمار نامی فوجی ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں معمول کی گشت کے دوران پہاڑی سے پھسل کر ہلاک ہوگیا۔