
خونی ڈمپر کراچی میں دہشتگردی پھیلارہے ہیں، ہمیں بدمعاشی نہ بتائیں پہلے خود کو ٹھیک کریں، گورنر سندھ
ڈمپر حادثات کو لسانیت کا رنگ دیا جارہا ہے، اس دہشت گردی کو روکنے کیلیے سندھ حکومت قانون سازی کرے،کامران ٹیسوری
منگل 12 اگست 2025 21:50
(جاری ہے)
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خونی ڈمپرز کراچی میں دہشت گردی کررہے ہیں، جس ڈمپر نے کچلا اسکے ڈرائیور کے پاس لائسنس تک نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر ڈرائیور کو نہیں پتہ کہ اسکے ڈمپر تلے کون کچلا گیا ہے، کچلا جانے والا شہری کسی بھی قومیت سے ہوسکتا ہے، یہ افسوسناک واقعات کراچی میں تواتر کے ساتھ ہورہے ہیں، ایسا نہ ہو کہ اللہ نہ کرے اس پریس کانفرنس کے بعد پھر سے حادثہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ایک حادثے کے بعد دوسرے حادثے کا انتظار کیا جارہا ہے اور کوئی اقدامات نہیں ہورہے۔ گورنر سندھ نے صوبائی حکومت سے ڈمپر اور ٹریفک حادثات کے معاملے پر قانون سازی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔کامران ٹیسوری نے کاہ کہ ابھی جس باپ سے میں مل کر آرہا ہوں اس کی بائیس سالہ بیٹی کی شادی کی تیاری جاری تھی، اسکی ماں اپنے بچوں سے کہے رہی ہے کہ ماہ نور کو واپس لا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد معاملے کو لسانیت کا رنگ دیا گیا، جب انسانیت ختم ہوتی ہے تو لسانیت جنم لیتی ہے، یہ حادثات پٹھان، سندھی یا مہاجروں کا جھگڑا نہیں ہے بلکہ کھلی دہشت گردی ہے، یہ مقابلہ 2 پہیوں اور 16 پہیوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حادثات امن کا قتل اور دہشت گردی ہیں، میں ٹرالر ایسوسی ایشن کے بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں میرے پاس اور ہم طے کرتے ہیں کہ جو ٹرالر یا ڈمپر کچلے گا اس کی ذمہ دار ایسوسی ایشن ہوگی۔گورنر سندھ نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے ، جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم اس کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے، چور پولیس کے کام سے فساد شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر میں رہتے ہیں ہم یتیم نہیں ہیں، ہمیں بدمعاشی نہ بتائیں ، ہماری جو غلطیاں تھیں ہم نے خود ٹھیک کیا ہے، جو ٹھیک کرنے کے لیے کہتے ہیں وہ خود کو ٹھیک کریں ، قبضہ مافیہ کو باہر نکالیں۔گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر کی یا باتوں کا جواب نہ دیں ، کام کریں ، سندھ حکومت اقدامات کریں ہم سہرائیں گے، اپنے لوگوں کو غلط باتیں کرنے سے روکیں۔انہوں نے کہا کہ زخمی باپ بتا رہا تھا کہ میری بیٹی کہے رہی تھی کہ کوئی باپ ہمیں بچائے، آئیں ہم اور آپ مل کر انکا مستقبل بدلیں، سیاست نہ کریں ، اور ہمیں بھی مجبور نہ کریں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے تمام ساتھی دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.