معرکہ حق میں کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے،چوہدری نعیم اختر

بدھ 13 اگست 2025 16:49

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے کہا ہے کہ آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے معرکہ حق یوم تشکر کے عنوان سے منعقدہ تاریخی تقریب سے بہترین خطاب کیا انھوں نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ڈائس پورہ کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنا اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلانا ہے جس نے اپنے سے 8 گنا بڑے دشمن کی جارحیت کا نہ صرف جواب دیا بلکہ اس کا بڑا نقصان کر کے اسے یہ احساس بھی دلایا کہ وہ پاکستان کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مقبولیت مادر وطن سے سچی محبت کرنے والوں میں سو فیصد ہے پاک فوج کی معرکہ حق میں کامیابی کا سہرا آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے جسے ہم سیلوٹ کرتے ھوئے انہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آج تک ہم پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے قصے سنتے آئے تھے لیکن جنگ مئی 2025 کو از خود دیکھا کہ کس طرح ہماری بہادر افواج نے چند گھنٹوں کے اندر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور دشمن سیز فائر پر راضی ہو گیا۔

پاک فوج نے وہ کام کر دکھایا جس کی تعریف بیرونی میڈیا نے بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کو 6.0 سے ہرا کر پاکستان نے پوری دنیا میں اپنی عظمت کا سکّہ منوا لیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی طاقتور فوج ہے جو ہر طرح کے حالات میں دشمن کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔بعدازاں معرکہ حق واظہار تشکر کانفرنس کا انعقاد میزبان وآرگنائزر چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ، چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال، آرگنائزر راجہ علی اصغر،صاحبزادہ عتیق, خرم شہزاد اور چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس چوہدری نعیم اختر نے معرکہ حق واظہار تشکر کانفرنس میں یورپ اور دنیا کے مختلف 19 ممالک سے شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔