نوجوان نسل کو قائد اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کا عہد و عزم کرنا چاہیے،معین الدین حیدر

بدھ 13 اگست 2025 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)قائد اعظم محمد علی جناح ملک کے عظیم رہنما تھے ان کی انتھک محنت و جدوجہد کے نتیجے میں ہی 14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا تھا قوم بالخصوص نوجوان نسل کو قائد اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کا عہد و عزم کرنا چاہیے اور تحریک پاکستان کے اکابرین کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہیے تاکہ ہم منزل پر پہنچ سکیں ان خیالات کا اظہار قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حکومت پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے کے تیسرے پروگرام ہمارے آزادی کے سپاہی قربانی فخر وفاداری کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کے مہمان خصوصی سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر(ر) تھے جبکہ صدارت دیوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگ زیب خان اور قائد اعظم اکادمی کے روح رواں زاہد حسین ابڑو نے فرمائی اور نظامت کے فرائض فہیم زبیری نے انجام دئے سیمینار کا آغاز دیوان یونیورسٹی کے طالب علم محمد مدثر نے اسی طرح حمد باری تعالی کی سعادت طالب علم محمد مدثر اور ہدیہ نعت کی سعادت طالبہ فرحت ناز نے حاصل کی زاہد حسین ابڑو نے خطبہ استقالیہ دیتے ہوئے کہا کہ مادر وطن سے وفاداری یوم آزادی کو مقدس دن بناتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے سپاہی قوم کا فخر ہیں جو سرد راتوں میں سرحدوں پر جاگتے ہیں تاکہ قوم چین و سکون کی نیند سو سکیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرنے اور شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم کیا لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر(ر) نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہندوستان میں صدیوں سے آباد مسلمانوں نے اس کو چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہجرت سے گزرے ہوئے ہیں ڈاکٹر اورنگ زیب خان نے آخر میں مہمانوں سے اظہار تشکر کیا، سیمینار میں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کو شیلڈ و اجرک کے تحفے اور طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔