جشن آزادی معرکہ حق پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے ہم پاک افواج ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، لیاقت علی ساہی

بدھ 13 اگست 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ڈیموکریٹک ورکرز یونین ( سی بی ای) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے یونین آفس میں جشن آزادی معرکہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ورکر کی نے شرکت کرکے کیک کاٹ کر جشن آزادی خوشیوں کو دوبالہ کیا اس موقع پرمزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح پاک افواج اور وفاقی حکومت نے وزیرعظم کی سربراہی میں مؤثر حکمت مرتب کرکے بھارت کو اٹھاتہر سال بعد تاریخی شکست دی اس کامیابی سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اس پر چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جس نے دالیری کے ساتھ بھارت کو شکست دے کر قوم کو سرخرو کر دیا ہے، سفارتی سطح پر وزیر اعظم کو ٴشہازشریف نے بہت شاندار طریقے سے ملک اور عوام کی ترجمانی کی جس میںاسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کا کردار بھی نمایاں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی معرکہ حق بنیادی طور پر پوری قوم کی اٹھاتہر سالوں کی جدوجہد ہے سچائی کے ساتھ کسی بھی تحریک کو آگے بڑھانا ہی معرکہ حق ہے ہم اٹھاترویں جشن آزادی منارہے ہیں۔ ملک کے دستور کے آرٹیکل 3 سے لے کر 40 تک بنیادی حقوق تمام شہریوں کوبنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن اداروں کے سربراہوں اور مالکان طاقت کے بل بوتے پر اس کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کروڑوں محنت کشوں کے حقوق کو سلب کرکے ملک کی آزادی کی نفی کے مرتکب ہو رہے ہیں اس طرح کے کرداروں کے خلاف ملک بھر کی ٹریڈ یونین مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دودہائیوں سے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں محنت کشوں کا بڑے پیمانے پر استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کے دستور کا آرٹیکل 3 ریاست کے اداروں کو پابند کرتا ہے کہ استحصال کا خاتمہ کیا جائے گا لیکن طاقت کے بل بوتے پر محنت کشوں اور متوسط طبقے کا استحصال کیا جارہا ہے ، لیبر قوانین جو پارلیمنٹ کی سطح پر مرتب کئے گئے ہیں جس میں ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈر1968 اداروں کو پابند کرتا ہے کہ جو بھی ادارہ مستقل پوسٹوں پر کنٹریکٹ پر کسی بھی ورکر کو ملازمت پ رکھے گا وہ پابند ہے کہ نوے دن بعد اسے مستقل ملازمت پر کرے گا۔

الحمد اللہ ڈیموکریٹک ورکرز یونین مسلسل جدوجہد کر رہی ہے جس نے کنٹریکٹ ورکرز کو 2019 میں ووٹ کا حق لے کر دیا آج کنٹریکٹ ورکرز کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے ذریعے مراعات حاصل ہو رہی ہے اب ورکر کو بھی معرکہ حق کے نظریہ کی بنیاد پر سوچ کو پختہ کرنا ہوگا اور اپنے درمیان کالی بھیڑوں کا سخت احتساب ووٹ کی پرچی سے کرنا ہوگاورکرز ٹریڈ یونین کے رکھوالے ہیں اس چھتری کو محفوظ بنائے رکھیں کوئی ایسی طاقت جائز حقوق سے ورکرز کو محروم نہیں کر سکتی جس طرح پاک افواج اور قوم نے یکجا ہوکر بھارت کوتاریخی شکست دی ہے اس پر پوری قوم کا بین القوامی سطح سر فخر سے بلند ہو گیا جو سیاسی بونے چیف آف آرمی اسٹاف کی ذات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں اسی چیف آف آرمی کی قیادت میں ملک کو عزت ملی ہے ، ہم جیسے سیاسی ورکرز سول بالادستی کی ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن ملک کی سالمیت کے خلاف کسی بھی سازش کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، حقوق بندوق اُٹھانے اور معصوم لوگوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کرنے سے نہیں ملیں گے حقوق سیاسی جدوجہد سے حاصل ہوتے ہیںجس کی واضح مثال ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی جدوجہد ہے جس کی بدولت کنٹریکٹ ورکرز کے حقوق کی جدوجہد جاری ہے آئیں سب مل کر جشن آزادی معرکہ حق کے نظریہ کو آگے بڑھائیں اور کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں۔