یوم آزادی14اگست قربانی، اتحاد اور قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

بدھ 13 اگست 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہاہے کہ یوم آزادی14اگست قربانی، اتحاد اور قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، آزادی ہمیں ہمارے بزرگوں کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں سے ملی ہے یوم آزادی پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں 78ویں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

عبدالخالق اچکزئی نے یوم آزادی پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست قربانی، اتحاد اور قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، آزادی ہمیں ہمارے بزرگوں کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں سے ملی، عبدالخالق خان اچکزئی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے تمام رہنماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بنیاد ایمان، اتحاد اور قربانی کے سنہری اصولوں پر رکھی گئی ہے آزادی ایک انمول نعمت ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ملکی ترقی اور دفاع کے لیے تیار کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد و اتفاق ضروری ہے، آئیں آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم وطن کی خدمت اور قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے اگر ہم اپنے اختلافات کو بھلا کر متحد رہیں، یوم آزادی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے شہدا اور غازیوں کو یاد رکھیں دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم، دائم اور سرسبز و شاداب رکھے۔