از لی دشمن بھارت کیخلاف عظیم الشان فتح کے بعد یو م آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں‘ اشرف بھٹی

عہد کریں رنگ ونسل کی قید سے آزاد ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

جمعرات 14 اگست 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے قوم کو 78ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال از لی دشمن بھارت سے عظیم الشان فتح کے بعد یو م آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس عظیم فتح نے نہ صرف پوری قوم کو متحد کیا بلکہ پوری دنیا میں ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین آج کے دن عہد کریں کہ ہم رنگ ونسل کی قید سے آزاد ہو کر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریںگے۔