قائد اعظم اور رفقائکار کی جمہوری جدوجہد سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ظہور پزیر ہوا، نیئر حسین بخاری

ؑ سیکرٹری جنرلن پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز نیر حسین بخاری کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) سیکرٹری جنرلن پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز نیر حسین بخاری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم اور رفقائکار کی جمہوری جدوجہد سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ظہور پزیر ہوا،قائد اعظم کی دستور ساز اسمبلی میں برداشت اور عدم تشدد سء متعلق تقریر آج بھی مشعل راہ ہے،قائداعظم نے پارلیمنٹ کو جمہور کے نمائندگان کا مرکز و محور بنایا۔

ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو عزت دو کے مشن پر کاربند رہے گی‘آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی توقیر اور جمہوریت کی مضبوطی ہمارا مشن رہے گا، قائد اعظم کے جمہوری فلاحی پاکستان میں پارلیمانی نظام کا مضبوط ہونا لازم ہے، پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لئے نظام کا تسلسل قائم رکھنے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے،زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا ہی قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائد اعظم نے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کو زہر قاتل قرار دیا تھا،آج آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی توقیر یقینی بنانے کی تجدید عہد کا دن ہے، چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی، جمہوری اور ترقی پسند ملک بنانے کے لئے پر عزم ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے جشن آزادی کا مزہ دوبالا کردیا ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کو سبز ہلالی پرچم تلے یکجا کردیا ہے، پاک فوج کے جوانوں کے عزم و حوصلے نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،یوم آزادی کے موقع پر مادر وطن کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔