
لاڑکانہ میں یومِ آزادی "معرکۂ حق" کے عنوان سے منایا گیا ، قوم، قیادت اور فوج کو خراجِ تحسین
جمعرات 14 اگست 2025 18:40
(جاری ہے)
مہمانِ خصوصی ایم پی اے سہیل انور سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پاکستان کی آزادی کا 78واں سال معرکۂ حق کے عنوان سے منا رہے ہیں۔دشمن نے ہم پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا لیکن ہماری پاک فوج نے بہادری سے دشمن کو شکست دی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا اور اپنی جان قربان کر کے اس کی حفاظت کی۔
اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے ہر ملک میں جا کر سفارت کاری کی اور بھارت کو دنیا میں تنہا کر کے پاکستان کی بہادری کا اعتراف کروایا۔ ہماری پاک فوج نے دشمن کو بھرپور شکست دی۔کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی نے کہا کہ ہم آج کا دن یومِ آزادی معرکۂ حق کے طور پر منا رہے ہیں۔ میں آپ سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں محنت اور جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی خیر محمد شیخ نے کہا کہ 1947 میں قائداعظم کی قیادت میں پاکستان آزاد ہوا اور آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایٹمی پروگرام دیا اور ملک کی ترقی و بہبود کے لیے دن رات کام کیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام دیا جس کی بدولت آج پاکستان مضبوط ہے۔ میں بلاول بھٹو زرداری کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہترین سفارت کاری کر کے دنیا کو بتایا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اس ملک کو ترقی دیں گے۔ تقریب میں چیئرمین ضلعی کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری ، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی ، ڈپٹی میئر لاڑکانہ محمد امین شیخ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں ایم پی اے سہیل انور سیال کی جانب سے کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی،چیئرمین ضلعی کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ راجا دریا خان قریشی، ڈی ای او سیکنڈری اسکول لاڑکانہ گل بہار مگسی،ڈی ای او پرائمری اسکول لاڑکانہ انیس الرحمن جلبانی اور مختلف اداروں کے افسران و ملازمین کو ایوارڈز دیئے گئے۔آخر میں جشنِ آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پودے بھی لگائے گئے۔مزید قومی خبریں
-
شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف
-
کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج
-
گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے،سرفراز بگٹی
-
ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا، اسحاق ڈار کی وضاحت
-
کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیلاب سے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کیلیے عالمی اداروں سے مدد طلب
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.