ت*قلات میں بھی 78 واں یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجزبے سے منایا گیا

qیوم آزادی کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا

جمعرات 14 اگست 2025 18:50

،ْقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) ملک بھر کی طرع قلات میں بھی 14اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجزبے سے منایا گیا یوم آزادی کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن(ر)جمیل بلوچ ۔ایس پی قلات شہزاداکبر ۔

(جاری ہے)

برگیڈئیر عاطف رفیق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی منظورمینگل نے پرچم کشائی کی پولیس اور لیویز کے چاک وچوبنددستے نے پسلامی پیش کی اس موقع پر سرکاری محکموں کیسربراہان اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک ریلی نکالی گء ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ برگیڈیئر عاطف رفیق ایس پی قلات شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کی ریلی میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سکولوں اور کالجوں کے طلبا وطالبات بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پر اختتام پزیر ہوا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پینافلیکس اٹھائے ہوے تھے جس پر پاکستان زندہ آباد اور 78 واں یوم آزادی مبارکباد کے نعرے لکھے ہوئے تھے اس دوران لیویزاورپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کیئے گئے تھے جبکہ 14اگست یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے ضلعی کونسل ہال اور آفیسرز کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے کیاگیاتقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمیل بلوچ برگیڈیئر عاطف رفیق سمیت تمام محکموں کے سربراہان اور سکولوں کی طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس پروقارتقریب میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ ایس ایس پی شہزاداکبر برگیڈئیر عاطف نے کیک کاٹا تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا نے نعت تقریر ٹیبلو ملی نغمے پیش جبکہ آفیسرز کلب میں طلبا اور طالبات کے درمیان ٹیبل ٹینس اسکواش سنوکر اور دیگر انڈورز گیم کے مقابلے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ ہم ایک آزاد فضا میں پلے بڑے ہیں اس لیئے ہمیں آزادی کی اہمیت معلوم نہیں آزادی کی اہمیت کشمیری بھائیوں سے پوچھے جوروز ہندوستان کے ظلم وبربریت کا نشانہ بن رہے ہیں ہمیں اپنی آزادی کی قدرکرنی چائیئے ہم میں سے ہرایک اپنے شعبے کے ساتھ مخلص رہ کر اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنا ہے تقریب کا اختتام ملک کی خوشحالی اور سالمیت کے لیئے دعا سے ہوئی ۔