متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد

جمعرات 14 اگست 2025 19:10

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر، وائس پریذیڈنٹ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔