
سندھ بھر میں جشنِ آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے حقیقی آزادی ریلیوں کا انعقاد
کراچی، حیدرآباد سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام کی بھرپور شرکت، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
جمعرات 14 اگست 2025 20:30
(جاری ہے)
14 اگست کی شام 5 بجے انصاف ہاس سے مزارِ قائد تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر، سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، سینئر نائب صدر فہیم خان، کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی، وومن ونگ سندھ کی صدر سرینہ خان، کراچی کی صدر فضہ ذیشان، انصاف یوتھ ونگ کے صدر جانشیر جونیجو، انصاف لائرز فورم کراچی کے صدر ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، منارٹی ونگ کے رہنماں، کراچی کے ساتوں اضلاع کے صدور و کارکنان اور دیگر رہنماں نے کی۔
اس ریلی کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم کارکنوں کی مداخلت سے گرفتاری ممکن نہ ہو سکی۔ پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکا کو دھکے دیے گئے اور زد و کوب کیا گیا۔دوسری جانب، حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ٹانگا چوک سے حیدر چوک تک شاندار حقیقی آزادی ریلی نکالی گئی، جس میں حیدرآباد ڈویژن کے عہدیداران، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، کپرو، گھوٹکی، لاڑکانہ سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے زیراہتمام حقیقی آزادی ریلیاں منعقد ہوئیں۔حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کے مطابق پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم آئین و قانون کی بالادستی اور اپنا چھینا گیا مینڈیٹ واپس چاہتی ہے۔ آج کا دن ہمیں ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہونے کا سبق دیتا ہے۔ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، مگر 78 سال بعد بھی قوم کو حقیقی آزادی نصیب نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اصل بانیانِ پاکستان ہیں، اور آج عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کو چاہتے ہیں۔ پاکستان کو قدرت نے وسائل سے مالا مال بنایا ہے لیکن ترقی اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے۔ عمران خان اس ملک کے اصل لیڈر ہیں جو عوام کے حقوق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، اور کوئی طاقت عوام کو ان کے نظریے سے ہٹا نہیں سکتی۔پی ٹی آئی کی ذیلی ونگز بشمول وومن ونگ، لیبر ونگ، انصاف لائرز فورم، انصاف یوتھ ونگ، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور کسان ونگ کے رہنماں و عہدیداران نے بھی بڑی تعداد میں ریلیوں میں شرکت کی۔ انصاف لائرز فورم کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی، حیدرآباد بار اور لاڑکانہ بار میں بھی حقیقی آزادی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.