گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندرز کےسی ای او کی ملاقات

جمعرات 14 اگست 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی اورکھیلوں کی ترویج، نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عاطف رانا نے لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام اور آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولتوں کی فراہمی کا عزم دہرایا۔ملاقات میں وفاقی و صوبائی سطح پر کھیلوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے تجاویز پر مشاورت ہوئی۔شرکاء نے پاکستان میں کھیلوں کے جذبے کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ عاطف رانا نے پی ایس ایل چیمپئنز لاہور قلندرز کا مستقبل کا وژن اور مشن پیش کیا۔گورنر سندھ نے کھیلوں کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔