یوم آزادی و"معرکہ حق" کے موقع پرکسٹم ہائوس کراچی میں پروقار تقریب کا اہتمام

جمعرات 14 اگست 2025 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے یوم آزادی و"معرکہ حق" کی مناسبت سے کسٹم ہائوس کراچی میں 14اگست کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی نے پرچم کشائی کی اور کسٹمز افسران اور عملے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔جمعرات کوجاری اعلامیہ کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ نے یوم آزادی کی مناسبت سے اس موقع پرکیک بھی کاٹا۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ نے شہداء کسٹمز کی یادگار پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اورشہداء کو سلامی پیش کی ۔بعد ازاںچیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ نے پریونٹیو میس کا افتتاح کیا ۔تقریب میں چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی کے ہمراہ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی یاسر وہاب کلوڑ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی سید محمد رضا نقوی، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رابیل کھوکھر، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی شہزاد علی اور کسٹمز انفورسمنٹ کے افسران اورعملے نے شرکت کی۔