
حضرت داتا گنج بخشؒ برصغیر میں اسلام کی ترویج، خدمتِ خلق اور محبت و رواداری کے لازوال پیغام کے عظیم علمبردار ہیں‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
ہمیں ان تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے‘صوبائی وزیر خزانہ کا محفل سماع کی تقریب سے خطاب
جمعہ 15 اگست 2025 05:10
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عرس داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے تمام ممکنہ انتظامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی خانقاہ نے صدیوں تک انسانیت کو محبت، ایثار، علم اور اتحاد کا درس دیا ہے اور آج کے اس پُر آشوب دور میں ہمیں ان تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرس کی تقریبات نہ صرف مذہبی و روحانی اہمیت رکھتی ہیں بلکہ یہ پنجاب کے ثقافتی ورثے اور تاریخی شناخت کا بھی ایک اہم حصہ ہیں۔محفلِ سماع میں ملک کے معروف قوال حضرات نے صوفیانہ کلام اور حمد و نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ محفل سماع کے اختتام پر پورے عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کی امن و سلامتی اور تحفظ کی دعائیں کی گئیں۔ زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ دربار کے احاطے میں زائرین کی سہولت کے لیے محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، صفائی، روشنی اور دیگر ضروری سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔پنجاب حکومت نے عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کے لیے خصوصی سہولت ڈیسک بھی قائم کیے ہیں، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپس اور ایمبولینسز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.