خواتین مداح سب کچھ چھوڑ کر میرے گھر تک آجاتی تھیں، قیصر نظامانی

شادی کے بعد بھی ایک خاتون ان کے گھر تک پہنچیں، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے خاتون کی خیر خبر لی

جمعہ 15 اگست 2025 13:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)مقبول اداکار قیصر نظامانی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں متعدد بار خواتین مداح سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ان کے گھر تک پہنچ جاتیں، جہاں وہ دعوی کرتیں کہ انہیں اداکار نے بلایا ہے۔قیصر نظامانی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر تھے اور ان کی خواہش تھی کہ ان کے بیٹے بھی ڈاکٹر بنیں لیکن ایسا نہ ہوسکا، والد نے انہیں دوبارہ بارہویں جماعت پڑھنے کا بھی کہا لیکن وہ نہ مانے۔ان کے مطابق انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن انہیں شوبز والوں کے مزے کا علم تھا۔اداکار کے مطابق ایک بار وہ کراچی میں ہی دوستوں کے ہمراہ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان کے پاس سینئر اداکار شفیع محمد شاہ آئے اور انہوں نے اپنی خراب گاڑی کو دھکا دینے کا کہا، وہ اور ان کے دوست اداکار کو دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے۔

(جاری ہے)

قیصر نظامانی نے بتایا کہ گاڑی کو دھکا دینے پر شفیع محمد شاہ نے انہیں گھر چل کر خدمت کا موقع دینے کا کہا اور پھر ان کے ایک دوست کے پوچھنے پر انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)کے پروڈیوسر محمد بخش سمیجو کے نام خط لکھ کر دیا، جن سے انہوں نے ملاقات کی اور انہوں نے انہیں ادکاری کی پیش کش کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر نے انہیں پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنے کی ہدایت کی اور جب انہوں نے گریجوئیشن کرلیا تو وہ پی ٹی وی گئے، جہاں پروڈیوسر نے انہیں پہلے سندھی ڈرامے میں مختصر کردار دیا، جس کے بعد دوسرے پروڈیوسر نے انہیں اردو ڈرامے کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا۔

اداکار نے بتایا کہ ماضی میں چوں کہ ایک ہی ٹی وی چینل تھا تو وہاں کسی بھی شخص کے کام کرنے سے وہ بطور اداکار مشہور ہوجاتا تھا اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ مشہور ہوگئے تو متعدد خواتین مداح سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ان کے گھر تک پہنچ جاتی تھیں اور ان کی والدہ سمیت ان کی اہلیہ کو بتاتیں کہ انہیں قیصر نے بلایا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک بار خاتون مداح کے گھر تک پہنچ جانے پر والدہ نے ان کی خوب پٹائی کی جب کہ ان کی والدہ نے گھر پہنچنے والی لڑکی کو بھی سبق سکھایا۔قیصر نظامانی کے مطابق شادی کے بعد بھی ایک خاتون ان کے گھر تک پہنچیں، جس کے بعد ان کی اہلیہ نے خاتون کی خیر خبر لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح ایک بار انہیں کسی خاتون کا فون آیا کہ وہ ان کے بلانے پر ایئرپورٹ پہنچ چکی ہیں اور اب وہ انہیں وہاں سے لینے آئیں، جس پر وہ حیران رہ گئے کہ کون خاتون کہاں سے آگئیں